جمعہ 6 فروری 2026 - 21:21
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا مذمتی بیان

حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد حضرت خدیجہ کبریٰ (سلام اللہ علیہا) میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد حضرت خدیجہ کبریٰ (سلام اللہ علیہا) میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔

اسماعیل بقائی نے شہداء کے اہل خانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور مجرموں، منصوبہ سازوں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha